اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ انکم ٹیکس کے قانون کے تحت وہ تمام افراد جو 500 اسکوائر یارڈ سے زیادہ کا گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ لازماً ٹیکس ریٹرن فائل کر نے کے ذمہ دار ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ2018 کی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 2اگست 2019 تک توسیع کافائدہ اٹھائیں اور کسی بھی پریشانی سے بچیں۔