اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہدایت کی ہے کہ اِنکم ٹیکس قانون کے تحت ایسے تمام افراد جو 500 مربع گز سے زیادہ کے گھر یا 1000 سی سی سے زیادہ کی گاڑی رکھتے ہیں وہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے پابند ہیں۔ ایف بی آر سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے ایف بی آر نے ٹیکس سال 2018ءکے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 2 اگست 2019ءتک توسیع کی ہے۔ ایف بی آر نے ہدایت کی ہے کہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور کسی پریشانی سے بچیں۔