گال ۔ 14 اگست (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش سے متاثر ہوا، کیویز نے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے تھے، روز ٹیلر 86 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، اکیلا دانن جایا نے 5 کھلاڑیوں آﺅٹ کیا۔