نئی دہلی ۔ 14 اگست (اے پی پی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پریانکا گاندھی نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے حکومتی اقدام کو غیر آئینی قرار دیا ہے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پریانکا کا کہنا تھا’ یہ اقدام جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ ہماراموقف بہت واضح ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کے لئے لڑائی لڑی ہے۔ اور یہ لڑائی جاری رکھے گی‘۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پارٹی کا موقف واضح ہے۔ کانگریس میں سب کی ایک ہی آواز ہے۔ سری طرف کانگریس نے جموں و کشمیرمیں میڈیا پر پابندی اور اہم رہنماوں کو نظربند کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو وہاں جانے سے روکا گیا ہے۔ریاست میں عام لوگوں کے لئے مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں۔