اسلام آباد ۔25 اگست (اے پی پی) اسلام آباد اور کراچی کے بلائنڈ کرکٹ کلبوں کے مابین تین میچوں کی سیریز اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے صدر محمد بلال ستی نے بتایا کہ دونوں کلبوں کے مابین دو ٹی20اور ایک روزہ میچ کھیلیں جائیں گے۔ 26اور 28اگست کو مارگلہ کرکٹ گراﺅنڈ جی نائن اسلام آباد میں ٹی 20میچز دونوں کلبوں کے مابین کھیلیں جائیں گے جبکہ 29اگست کو کراچی اور اسلام آباد کے مابین ایک روزہ کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ سیریز میں شرکت کے لئے کراچی کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔