بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ چین اس بات پر زور دیتا ہے کہ امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت نہ کرے ۔اس سوال کے جواب میں کہ کہ امریکی سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے ایران جیسے ممالک میں “کلر ریولوشن ” میں حصہ لینے کا شبہ ہے اور چین نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں ہونے والے سلسلہ وار واقعات بھی ” کلر ریولوشن” خصوصیات کے حامل ہیں۔