واشنگٹن ۔ 24 اگست (اے پی پی) امریکہ میں مکئی اور سویابین کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی میں اضافہ ہے تاہم گندم کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے دسمبر کے لیے سودے 3.75 سینٹ کم ہوکر 3.67 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔سویابین کے وقفے سے قبل نومبر کے لیے سودے 13.25 سینٹ کمی کے ساتھ 8.55 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔گندم کے دسمبر کے لیے سودے 2.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.74 ڈالر فی بشل طے پائے۔