اسلام آباد ۔ 11اگست (اے پی پی) انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) کی جانب سے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) کو 75لاکھ روپے کا عطیہ فراہم کیا ہے ۔ آئی ایم سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی اصغر جمالی نے گذشتہ روز عطیہ کا چیک ایس آئی یو ٹی کے بانی ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کو پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈس موٹر کمپنی سماجی طور پر ایک ذمہ دار ادارہ ہے جو معاشرہ کی خدمت میں پختہ یقین رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت کے شعبہ کو مسائل کا سامنا ہے جس پر توجہ دینے کی خصوصی ضرورت ہے تاکہ عام آدمی کیلئے معیاری علاج معالجہ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔