کیپ ٹاﺅن ۔ 14 اگست (اے پی پی) جنوبی افریقہ نے دورہ بھارت کیلئے ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی سکواڈز کا اعلان کر دیا، اینرچ نورٹج، روڈی سیکنڈ اور سینوران موتھوسیمی کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ڈی کوک کو ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، سابق کپتان ڈوپلیسی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے البتہ وہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے، ایڈن مرکرم، تھیونس ٹی بروئن، لونگی نگیڈی اور ڈیل سٹین کو بھی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔