جون 2019ء کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی قومی درآمدات میں 4.8فیصد کا اضافہ

اسلام آباد ۔ 11اگست (اے پی پی) جون 2019ء کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی قومی درآمدات میں 4.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2019ء کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی درآمدات کا حجم 18.3ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مئی 2019میں درآمدات کا حجم 17.5ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح مئی 2019ء کے مقابلہ میں جون 2019ء کے دوران آئرن اینڈ سٹیل سکریپ کی ملکی درآمدات میں 0.8ارب روپے یعنی 4.8فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔