اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم علی شاہ نے گذشتہ روز وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں ان کو ایونٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔ جس پر وفاقی وزیر نے اس سلسلہ میں تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضع رہے کہ رنگ آف پاکستان کے زیراہتمام دو روزہ رنگ آف پاکستان انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلے 28اگست کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہونگے۔ بادشاہ پہلوان ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں دس غیر ملکی کے علاوہ پاکستانی ریسلرز بھی حصہ لے رہے ہیں جن برطانیہ، امریکہ، فرانس، پاکستان، بیلجیئم، سوٹزرلینڈ اور ہنگری کے پہلوان شامل ہیں، مقابلوں میں شرکت کے لئے غیرملکی پہلوان 26 اگست کو پاکستان پہنچنا شروع ہو نگے