بیجنگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، رواں سال جنوری سے جولائی تک چین میں ہونے والی غیر ملکی سرمایہ کاری کی کل مالیت 5 کھرب 33 ارب 14 کروڑ یوآن تھی ، جس میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ان میں ، مغربی خطے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی نمو تیز رہی۔ وزارت تجارت کے غیر ملکی سرمایہ کاری کے شعبے کے نائب ڈائریکٹر جو بنگ نے کہا کہ ابتدائی 7ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا استعمال بھی بڑھتا ہی جارہا ہے ، اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک سروس انڈسٹریز نے نسبتاً زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کی ہیں۔