اسلام آباد ۔24 اگست (اے پی پی) سائیکلنگ کی عالمی تنظیم (یو سی آئی) نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے انتخابات رکوانے کی درخواست پر پی او اے کو شٹ اپ کال دے دی ۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یونین آف سائیکلنگ انٹر نیشنل(ورلڈ سائیکلینگ ایسوسی ایشن) نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 14 جولائی کو لکھے گئے خط جس میں پی او اے نے پاکستان سائیکلینگ کے معاملات یں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انٹر نیشنل باڈی سے درخواست کی تھی کہ وہ 26 اگست کو ہونے والے پی سی ایف کو اپنے انتخابات اس وقت تک روکنے کی ہدایت کرے جب تک کہ پی او اے کے ساتھ اسکے معاملات طے نہ ہو جائے۔