اسلام آباد ۔25 اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرکاری ریسٹ ہاوسسز ٹیکس دہندگان کے کروڑوں روپے سے چلتے ہیں اور اب یہ عوام کے لئے کھولنے کے بعد حکومت کے لئے منافع کمائیں گے۔اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے گورنر ہاوس نتھیا گلی کی ویڈیو بھی شیئر کی وزیر اعظم خان نے کہاکہ نو آبادیاتی دور کی یہ نشانیاں جن کی دیکھ بھال کے لئے ٹیکس کے پیسوں سے سالانہ کروڑوں روپے کے اخراجات اٹھتے ہیں ۔ اب حکومت کے لئے کےلئے ذریعہ آمدن کا ذریعہ بنیں گے۔ گورنرہاوس نتھیا گلی 1923 میں تعمیرہونے والا8کمروں پر مشتمل اور76کنال پر پھیلا ہوا سطح سمندر سے 7922فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ خیبر پختونخواکا سب سے خوبصورت سرکاری ریسٹ ہاوس گورنر ہاوس عوام کی بکنگ کے لئے دستیاب ہے۔