سری نگر ۔24 اگست (اے پی پی) کانگریس رہنما راہول گاندھی کی قیادت میں بھارت کی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماﺅں کے ایک وفد کے ساتھ ہفتہ کو سرینگر جانے والے بھارتی صحافیوں کو قابض فورسز نے سرینگر کے ہوائی اڈے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سرینگر اڈے پر پہنچتے ہی صحافیوں کو سیاسی رہنماﺅں سے الگ کیا گیا اور جب انہوں نے احتجاج کیا تو بھارتی فورسز نے ان سے بد تمیزی کی اور ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔