خرطوم ۔ 23 اگست (اے پی پی) سوڈان میں ہو نے والی حالےہ بارشیوںاور سیلاب سے اب تک ہلاکتوںکی تعداد 54 ہو گئی ہے۔ جبکہ سیلاب سے 20,000کے قریب لوگ متاثر ہوئے ہیں ۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ ریاست نیل ، خرتم اور علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں چھتوں کے گرنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے کی وجہ سے ہوئیں۔