اسلام آباد ۔24 اگست (اے پی پی) سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے جولائی 2019ءکے مہینے میں 1525 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں ہیں جو گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 41 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہیں جس کے بعد مجموعی رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعدادایک لاکھ2 ہزار864 ہوگئی ہے۔ یہ بھاری اضافہ ایس ای سی پی کی طرف سے اٹھائے گئے حالیہ اصلاحاتی اقدامات کے نتیجہ میں ہوا ہے۔ ایس ای سی پی کی طرف سے جاری اعدادوشمارکے مطابق 71فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کے طور پر جبکہ 25فیصد فرد واحد کی ملکیت کے طور پر رجسٹرڈ ہوئی ہیں اور4فیصد کمپنیوں میں غیرمنافع بخش ایسوسی ایشنز، غیرملکی کمپنیاں اور لمیٹڈ لائبلٹی پارٹنر شپ کمپنیاں بھی شامل ہیں جبکہ 96 فیصد یہ کمپنیاں آن لائن سہولت کے ذریعہ رجسٹرڈ ہوئی ہیں جو تارکین وطن صارفین کی طرف سے موصولہ درخواستوں پرعمل کرتے ہوئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی تھی،49فیصد کمپنیاں صرف ایک روز میںرجسٹرڈ کی گئیں۔