اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدرمملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 116مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی اور غیرملکی شہریوں کو پاکستانی سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔ صدر مملکت کی جانب سے یہ ایوارڈ مختلف شخصیات کو شعبہ ہائے زندگی میں بہتر خدمات کی عوض عطا کیے گئے ہیں۔ پاکستان سول ایوارڈ دینے کی تقریب 23 مارچ 2020ءکو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی جس میں مندرجہ بالا 91 شخصیات کو سول ایوارڈ دیئے جائیں گے۔پاکستان کیلئے خدمات کے عوض چین کے سانگ ٹاﺅ ، چین کے ژونگ شان، متحدہ عرب امارات کے عزت ماب شیخ منصور بن زید النہیان، امریکہ کی شیلا جیکسن لی کو ہلال پاکستان سے نوازا گیا ہے۔