اسلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ ایک گھناﺅنی سازش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ آزادی کی تحریکوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی جبر و ستم سے دبایا نہیں جا سکتا ہے، جب تک کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت نہیں مل جاتا ہم کسی موڑ پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، ہم قومی مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں۔ یہ بات انہوں نے 72ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ 72ویں ےوم آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پےش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال یہ دن یوم یکجہتی کشمیر بھی ہے، بھارتی حکومت کا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ ایک گھناﺅنی سازش اور اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدہ کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت کو یہ جان لینا چاہئے کہ آزادی کی تحریکوں کو ان اوچھے ہتھکنڈوں اور ریاستی جبر و ستم سے دبایا نہیں جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ پوری پاکستانی قوم اپنی کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور اس وقت تک ان کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی مدد کرتی رہے گی جب تک انہیں حق خود ارادیت نہیں مل جاتا، ہم کسی موڑ پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری ہمارے اور ہم کشمیریوں کے ہیں، ان کا دکھ ہمارا دکھ ہے اور ان کی آنکھوں سے بہنے والے آنسو ہمارے دل میں گرتے ہیں، ہم ان کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور اس کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قر بانیاں دیں اور انہی کی جہد مسلسل سے 14 اگست 1947ءکو پاکستان دنیا کے نقشے پر آزاد ملک کے طور پر ابھرا تاہم اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار، ترقی ےافتہ اور خوشحال ملک کے طور پر پیش کریں اور اس ملک کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے خوابوں کے مطابق ڈھالیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر ہم سب کےلئے باعث اطمینان اور حوصلہ افز اءہے کہ نئی نسل جذبہ حب الوطنی سے سرشار اور تعمیر و ترقی کی پرخلوص خواہش رکھتی ہے، آج وطن عزیز کو جن مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے ان کا تقاضا ہے کہ ہم قومی مقاصد کے حصول کیلئے مکمل یکسوئی، ہم آہنگی اور اتحاد کے ساتھ آگے بڑھیں اور ذاتی اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا فرض ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ےوم آزادی کے موقع پر ان تمام شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہماری آزادی کا تحفظ کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ےوم آزادی ہمارے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کو مزید جلاءبخشتا ہے اور ملک کے سبز ہلالی پرچم کو مزید بلند کرنے کی لگن بڑھاتا ہے۔ آئےں ایک نئے عزم سے پاکستان کو ترقی ےافتہ، خوشحال اور انصاف پسند ملک بنا نے کے عہد کی تجدید کریں۔