APP08-23 LAHORE: August 23 - Butchers cutting the meat of sacrificial animals on the second day of Eid. APP photo by Tabasam Naveed

اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) ملک بھرمیں 13 اگست 2019ء(منگل) کو عیدالاضحی کا دوسرا روز بھی روایتی جوش و جذبہ اور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز منگل کو ان لوگوں نے قربانی کا فریضہ اداکیاجو عید قرباںکے پہلے روز قربانی نہیں کرسکے تھے۔ انہوں نے اپنے عزیز و اقارب اور غرباءمیں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ عید کی تعطیلات کے دوران عوامی تفریحی مقامات پرخصوصی حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ عید کے ایام میں شہروں کو صاف ستھرا رکھنے کےلئے جامع لائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے۔