ماسکو ۔ 14 اگست (اے پی پی) روسی صدر ولا دیمر پیوٹن نے ملک میں مقیم مسلم طبقے کو عید کی مبارکباد دی ہے۔پیوٹن نے کریملن پریس سروس کی جانب سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں قربانی کی عید کو مسلم امہ کے لیے قیمتی ترین تہواروں میں سے ایک ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالضحیٰ محبت، نزاکت اور رحمدلی کے جذبات کو تقویت بخشتی ہے، روس میں مقیم مسلمان شہری اپنے آباو¿ اجداد سے چلی آنے والی اس ریت اور ورثے کو نئی نسلوں تک پہنچاتے ہوئے اپنے ماضی، رسم و رواج اور عادات کا احترام کرنے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔روسی وزیر اعظم دیمتری میدیودیف نے بھی اس موقع پر تہنیتی پیغام جاری کرتے ہوئے روسی مسلمانوں کے مختلف نسلی گروہوں کے مابین روابط کو مضبوط بنانے اور انتہائی پسندی کے خلاف جدوجہد میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔