کوالالمپور۔ 24 اگست (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی پیداوار میں نسبتاً کمی کا امکان ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 0.3 فیصد بڑھ کر 2263 رنگٹ (540.10 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔