مکہ ۔ 14 اگست (اے پی پی) رواں برس20 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے مکہ کے نواحی علاقے منیٰ، میدان عرفات اور مزدلفہ میں قیام کے دوران مذہبی عبادت حج کے تمام مناسک کی تکمیل کی۔ حج کے مقرر پانچ ایام کی تکمیل ہو گئی ہے۔ 5 روزہ عبادت کے بعد حجاج کی مکہ واپسی شروع ہو گئی ہے۔ وہ مکہ میں مسجد الحرام پہنچ کر اب حجر اسود کی الوداعی زیارت کریں گے۔ سعودی حکام کے مطابق 2019ءکا حج اس لیے اہم رہا کہ کوئی بڑا حادثہ رونما نہیں ہوا اور اسے حج کے دوران کئے جانے والے سخت سکیورٹی سسٹم کا نتیجہ قرار دیا ہے۔