اوسلو ۔ 12 اگست (اے پی پی) ناورے کی ایک مسجد پر شوٹنگ کے واقعے کے بعد پولیس کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ دارالحکومت اوسلو کے نزدیک ہفتہ دس اگست کو رونما ہونے والے اس حملے کے بعد ایک مشتبہ شخص سے چھان بین کا عمل جاری ہے۔ خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ ناروے کے دارالحکومت کے نواح میں واقع ایک مسجد پر فائرنگ کرنے کے شبے میں ایک مشبہ شخص کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ شوٹنگ کے اس واقعے کے بعد اوسلو اور نواحی شہروں میں واقع مساجد کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ یورپی ممالک میں گیارہ اگست کو عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور اسی لیے کسی ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر پولیس چوکنا ہے۔