اسلام آباد ۔25 اگست (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے ندیم افضل چن کے استعفیٰ اور فواد چوہدری کے بطور ترجمان تقررکے حوالے سے اطلاعات کو مسترد کردیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں نعیم الحق نے کہا کہ ندیم افضل کے استعفیٰ اور فواد چوہدری کو بطور ترجمان مقرر کرنے سے متعلق حالیہ افواہیں مکمل طور پر غلط اور گمراہ کن ہیں۔ نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے مخالفین پارٹی کے اندر اختلاف پیدا کرنے کیلئے مسلسل غلط خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اس سے مکمل آگاہ ہیں۔