جمیکا۔24 اگست (اے پی پی)آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارتی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 297 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، روندرا جدیجا نے ففٹی سکور کی، کیمر روچ نے 4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے تھے، کالی آندھی کو مہمان ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 108 رنز درکار ہیں، ایشانت شرما کی برق رفتار گیندوں کے سامنے ویسٹ انڈین بلے باز سنبھل کر نہ کھیل سکے، روسٹن چیس 48 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن ہولڈر 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، شرما نے 5 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ نارتھ ساﺅنڈ میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بھارتی ٹیم نے 203 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر پہلی ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ریشبھ پانٹ 20 اور جدیجا 3 رنز پر کھیل رہے تھے