اسلام آباد ۔ 25 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے اب عوام مائنس ہوچکے ہیں، موروثی سیاست کے وارثوں کو کرپشن سے بنائے گئے ورثے اور اس کے تحفظ کی فکر ہے، بلاول صاحب آپ کی جمہوریت قوم کا مال اڑاو¿ اور باہر پہنچاو¿ ہے، سندھ میں آپکے 11سالہ کرپٹ راج نے غریب عوام کے حقوق چھین لیے ہیں،مودی کے سیاہ اور یکطرفہ اقدامات دنیا مسترد کر چکی ہے،سلامتی کونسل میں کشمیریوں کی آواز کی گونج بھارت کی شکست ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار اپنے ٹویٹ میں کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بلاول صاحب آپ نے آج بھی کشمیر کاز پر سیاست کی،عظیم کشمیریوں کی جدوجہد کا آپ کی ابو بچاو¿ مہم سے کیا موازنہ ہے۔