وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب کے ہمراہ گورنر ہاﺅس میں پودا لگایا

لاہور۔24 اگست(اے پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاﺅس لاہور میں پودا لگایا جس کو کشمیر سے منسوب کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ہمراہ گورنر ہاﺅس لاہور کے لان میں سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے تحت پودا لگایا جس کو کشمیر کے نام منسوب کیا گیا۔ اس موقع پر کشمیر کی آزادی ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔