اسلام آباد ۔ 13 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا‘ 14اگست یوم آذادی کا دن یوم یکجہےی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست یوم آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف لیاقت باغ سے دن تین بجے ریلی نکالی گی جو فیض آباد،سینٹورس سے ہوتی ہوئی ڈی چوک میں جا کر اختتام پذیر ہوگی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ریلی میں تمام شہری سیاست سے بالا تر ہوکر اظہار یکجہتی کشمیر میں شامل ہوں ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلی میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے‘ پاکستان کشمیر پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔