سلام آباد ۔ 14 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان بدھ کے روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے۔ مظفر آباد پہنچنے پر آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے ان کا استقبال کیا ۔ وزیر اعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے بہادر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حق خودارادیت کے لئے ان کی انصاف پسند جدوجہد میں 14 اگست کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ, ، سلامتی کونسل کی قراردادوںِکی واضح خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ وادی کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے بعد 15 اگست کو بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی فوج کے مظالم، انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں اور کرفیو کے نفاذ کے خلاف یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔