مظفر آباد ۔25 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اتوار کے روز ایوان صدر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات اور اُن سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال اور بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر سردار مسعود خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے محاصرے میںمحصور کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لیے سیاسی و سفارتی کوششوں کو تیز کرے اور عالمی برادری سے اپیل کرے کہ وہ محصور آبادی کو خوراک اور ادویات پہچانے کے لیے انسانی راہداری کھولے ۔