راولپنڈی13اگست(اے پی پی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم برپا ہے ،مودی نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کی تو پورے ہندوستان پر زندگی تنگ ہو جائے گی ،مودی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں،جو کشمیر میں ہوا وہ ہندوستان کے دوسرے حصوں میں بھی ہوسکتا ہے ،مودی نے قتل وغارت سے سیاست کی ابتداءکی ،مودی نے سیاست کی ابتدا بابری مسجد کی شہادت سے کی ،وزیر اعظم 14اگست کو مظفر آباد جائیں گے ،پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا ،15اگست کو بھارت کایوم سیاہ منانے لندن جاﺅں گا ،بھارت کے اقدامات پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں ،بی جے پی کے ممبران میں ایک بھی مسلمان نہیں ،مودی مقبوضہ کشمیر میں ریٹائرڈ بھارتی فوجیوں کو بساناچاہتا ہے ،سرینگر میںجوہواوہ آسام میں بھی ہو سکتا ہے ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ۔