لاہور۔25 اگست(اے پی پی )وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اتوار کے روز چائلڈ پروٹیکشن بیوروپنجاب کا دورہ کےا، انہوںنے بیوروکے رہائشی بچوں سے ملاقات کی اور بعد ازاں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی والا کام چائلڈ پروٹیکشن بیوروکررہاہے،ون ون ٹو ٹو اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو پرویز الہی نے بنایا،شہبازشریف نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا ،گیارہ سال میں ایک بھی دورہ نہ کیا کیونکہ اس پر پرویز الہی کی تختی لگی تھی،فواد چودھری نے کہا کہوزیر اعظم نے مدینہ کی ریاست کا خواب دیکھا جس میں ایک دوسرے کا احساس ہو ،اپیل کروں گا مخیر حضرات بچوں کو بھیک نہ دیں بلکہ پیسے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکو دیں ،انہوں نے کہا کہ ستر ہزار سے ایک لاکھ روپے پیشہ ور بچے بھیک سے کماتے ہیں ،محافظایپلیکیشن سے گمشدہ بچوں کی تلاش سے مدد ملے گی