اسلام آباد ۔24 اگست (اے پی پی) پاکستان نے رواں مالی سال کی دوسرے سہ ماہی کے دوران فری لانس آمدن میں 47 فیصد اضافے کے ساتھ دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی منڈیوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔ہفتہ کو فوربز میں شائع گلوبل گیگ اکانومی انڈیکس کے مطابق علاقائی ممالک بھارت، بنگلہ دیش اور روس کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹاپ فری لانس منڈیوں میں پاکستان چوتھے نمبر پر ہے۔رپورٹ کے مطابق فری لانس آمدن میں تیزی سے ترقی کرنے والی منڈیوں میں امریکہ 78 فیصد کے ساتھ پہلے، برطانیہ 59 فیصد کے ساتھ دوسرے ،برازیل48 فیصد کے ساتھ تیسرے جبکہ پاکستان 47 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا ہے۔ یوکرین36 ، بھارت29 ،بنگلہ دیش 27 اور روس 20 کے ساتھ باالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر رہے۔