لاہور ۔ 23 اگست (اے پی پی) پاکستان کرکٹ اور سری لنکا کرکٹ نے آج آئندہ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔جس کے مطابق ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی میچز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے جبکہ سیر یز میں شامل ٹیسٹ میچز دسمبر میں منعقد ہوں گے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق پاکستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل 2 ٹیسٹ میچز کے لیے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی میزبانی اکتوبر میں کرنا تھی۔ سیریز میں شامل 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز دسمبر میں ہونے تھے۔ سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور صدر سری لنکا کرکٹ شامی سلواکے درمیان جمعہ کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کیا گیا۔