بیجنگ ۔25 اگست (اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ وہ اپنی مصنوعات کی برآمد پر امریکی محصولات کے نفاذ کا اسی انداز میں جواب دے گا۔حکمران جماعت کیمونسٹ پارٹی کے روزنامے ” پیپلز ڈیلی “ میں اتوار کو شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق چین کا کہنا ہے کہ امریکا چینی مصنوعات کی درآمد پر محصولات میں مسلسل اضافہ کرکے باہمی تجارتی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے، اس کے چینی مصنوعات کی درآمد پر محصول بڑھانے کے حالیہ اقدام کا بھی بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔اخبار کا کہنا ہے کہ چین اپنے امور میں مکمل طور پر پراعتماد ہے اور انھیں اسی انداز میں سرانجام دیا رہے گا، اس کے ساتھ ساتھ امریکہ کی جانب سے کسی بھی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔