جوہانسبرگ ۔ 14 اگست (اے پی پی) کرکٹ ساﺅتھ افریقہ نے 2019-20ءسیزن کیلئے بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن کو سینٹرل کنٹریکٹ فہرست میں شامل کر لیا۔ ڈوسن کو سینٹرل کنٹریکٹ معیار پر پورا اترنے کے بعد اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، انہوں نے انگلینڈ میں منعقدہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں 9 میچز کی 6 اننگز میں تین نصف سنچریوں کی مدد سے 62.20 کی اوسط سے 311 رنز بنائے تھے۔