اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹ کمیٹی نے پھلوںاور سبزیوں کا نیا نرخ نامہ جاری کیا ہے۔ بدھ کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 27 سے 32 روپے کلو، پیاز 65 سے 75 روپے کلو، ٹماٹر 40سے 50 روپے کلو، ادرک 265 سے 285 روپے کلو، ادرک (تھائی) 265 سے 285 روپے فی کلو، لہسن دیسی 190 سے 200 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 210 سے 235 روپے، لیموں175سے 200 روپے کلو، بھنڈی 42 سے 48 روپے فی کلو، کدو 30 سے 36 روپے کلو، بینگن 40 سے 47 روپے کلو، مٹر175 سے 210 روپے کلو، فراش بین 75 سے 85 روپے کلو، کھیرا 34 سے 40روپے کلو، شملہ مرچ 84 سے 95 روپے کلو، سبز مرچ 42 سے 48 روپے کلو، پھول گوبھی 45 سے 55 روپے کلو، بند گوبھی30 سے 35 روپے کلو، کریلہ 45 سے 55 روپے کلو، سبز توری 42 سے 52 روپے کلو، پالک 24 سے 29 روپے گٹھی، مولی 40 سے 50 روپے، اروی 60 سے 70 روپے کلو، گاجر چائنہ 52 سے 58 اور شلجم 52 سے 57 روپے فی کلو، شیور مرغی 185 روپے کلو اور انڈے فی درجن 94 روپے مقرر کئے ہیں۔ اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب گولڈن56 سے 72 روپے، سیب گاجا 85 سے 110 روپے فی کلو ، کیلا پاکستانی 49 سے 66 روپے فی درجن، کیلا دوئم 38 سے 50، امردو 45 سے 58 روپے فی کلو، آم انوراٹول75 سے 95 روپے فی کلو، آم کالا چونسہ 48 سے 60 روپے ، آم چونسہ 100 سے 135 روپے ، آم نواب پوری چونسا 65 سے 85روپے، گرما 25 سے 30 روپے ،گرما کابلی42 سے 55، ناشپاتی پاکستانی 55 سے 70روپے ، آڑو دو تہہ سپیشل 55 سے 70 روپے ،انگور سندرخانی 140 سے 185 روپے ، انگور کالا 110 سے 150 روپے ، میٹھا 95 سے 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہیں