امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔ 17 ستمبر (اے پی پی)امریکہ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں اور پیداوار میں کمی کے باعث مشرق وسطیٰ میں کشیدگی ہے۔ نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ وقفے پر 1 فیصد بڑھ کر 1503.31 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1511.50 ڈالر فی اونس طے پائے۔ لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے سے قبل نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1502.30 فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے سودے 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1510.13 ڈالر فی اونس طے پائے۔