امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک ۔ 21 ستمبر (اے پی پی) امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث عالمی تیل سپلائی متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ وقفے سے قبل نرخ 45 سینٹ (0.7 فیصد ) بڑھ کر 64.85 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 67 سینٹ ( 1.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 58.80 ڈالر فی بیرل طے پائے۔