لاہور۔12 ستمبر(اے پی پی )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماو سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خو شحالی کا کوئی راستہ کوٹ لکھپت جیل کی طرف نہیںجاتا البتہ اربوں کی کرپشن کرنے اورملک وقو م کی قسمت کوکھوٹہ کرنے والے ضرور جیل میں جاتے ہیں، اپوزیشن پریشان ہے کہ ایک سال میں حکومت کا کرپشن کوکوئی سکینڈل کیوں سامنے نہیں آیا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس فارمولے پر عمل پیرا ہے کہ اتنا پراپیگنڈہ کرو اورجھوٹ بولو کہ یہ سچ لگنے لگے لیکن اب عوام با شعور ہو چکے ہیں وہ ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم مایوس نہیں اور بہتری کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں او ران کے اثرات بھی سامنے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کایہ کہنا ہے کہ ملکی سالمیت اور خوشحالی کے راستے کوٹ لکھپت جیل کی طرف جاتے ہیں انتہائی مضحکہ خیز ہے، اس طرح کے بیانات سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا سکتی ہے اور نہ ہی اربوں روپے کی کرپشن کے کیسوں پر مٹی ڈالی جا سکتی ہے ۔ ا