اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات نے سرکای شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کے لئے14کروڑ 23 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے رواں مالی سال کیلئے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت صنعت وپیداوار ڈویژن کے مختلف منصوبوں کیلئے2 ارب 34کروڑ 32 لاکھ روپے مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے5 کروڑ روپے، سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 51 لاکھ، بوستان انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے لئے 2کروڑ 21 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جای کردیئے ہیں ۔