ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) موسم گرم اورمرطوب رہے گا، راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بارش کا امکان

اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) ملک کے بیشتر علاقوں میں (آج) منگل کو موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن اور کشمیرمیں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش منگلہ 42، راولپنڈی ( چکلالہ 37)، اسلام آباد (زیرو پوائنٹ، سیدپور 32، گولڑہ 09)،سیالکوٹ (ایئرپورٹ 23، سٹی 16)، جہلم 23، گجرات 09، نارووال 08 ، گوجرانوالہ06، مری 02، بالاکوٹ 11 اور راولاکوٹ میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ پیر کو ملک میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سبی 44، تربت 43 ،دادو، سکھراور ڈی آئی خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔