اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس آئیگور ولادیمیروچ کم نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آئیگور کم نے ملک کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے ایکسپو بینک کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور کاروباری مواقع کو اجاگر کیا۔