پیرس ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ ہسپانوی ٹینس سٹار یو ایس اوپن چیمپئن رافیل نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں اور آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی نے جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے اور وہ ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے سے پہلے نمبر پر پہنچی ہیں جبکہ جاپان کی سابق عالمی نمبر ایک نائومی اوساکا چار درجے تنزلی کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ ایلینا سیوٹولینا پانچ درجے ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ یو ایس اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن کینیڈین سٹار بیانکا اینڈرسکیو نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 15 درجے ترقی پانے کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا اور یوکرائن کی ایلینا سیوٹولینا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہسپانوی روبرٹو باٹسٹا ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین سٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ یو ایس اوپن میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ یو ایس اوپن چیمپئن سپین کے رافیل نڈال دوسرے اور سوئس سٹار راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر ہیں۔ روس کے ڈینیلی میڈویڈو ایک درجہ ترق پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے نمبر پر ہیں، یونانی کھلاڑی سٹیفانوس ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جاپان کے نیشیکوری ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں سے آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں، روس کے کیرن خچانوف نویں نمبر پر برقرار ہیں، سپین کے روبرٹو باٹیسٹا دسویں نمبر پر ہیں۔ اٹلی کے فابیو فوگنینی گیارہویں، فرانس کے گیل مونفلس بارہویں نمبر پر ہیں، اٹلی کے میٹو بریٹینی 12 درجے ترقی پاکر 25 ویں سے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن 14 ویں نمبر پر ہیں، کروشیا کے بورنا کورک تین درجے تنزلی کے بعد 12 ویں سے 15 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں، ارجنٹائن کے ڈیگو پانچ درجے ترقی پاکر 21 ویں سے 16 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جارجیا کے نیکولز ایک درجہ ترقی پاکر 18 ویں سے 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن ایک درجہ تنزلی کے بعد 17 ویں سے 18 نمبر پر چلے گئے۔ سوئس سٹار سٹین وارینکا پانچ درجے ترقی کے بعد 24 ویں سے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ امریکہ کے جان اسنر 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں سے 20 نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور دیمتروف 53 درجے لمبی چھلانگ لگاکر 78 ویں سے 25 نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔