ایمسٹرڈیم ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) کے ایل ایم اوپن گالف ٹورنامنٹ کا 107 واں ایڈیشن جمعرات سے ہالینڈ میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کی نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئینگے۔ ٹورنامنٹ میں چین کے گالف کھلاڑی وو اشن اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ایک کروڑ80 لاکھ یورو کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔ 12 ستمبر سے شروع ہونے والا یہ ایونٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔