لندن ۔ 10 اکتوبر (اے پی پی) سعودی عرب کی تیل کی کمپنی آرامکو کے اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ نومبر کے آخر میں تیل کی پیداوار 12 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔سعودی اخبار کے مطابق لندن میں تیل کے حوالے کانفرنس سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےآرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین ناصر نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک تیل کی پیداوار 11.3ملین بیرل یومیہ متوقع ہے جسے مزید بڑھایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ نومبر 2019ءکے اختتام تک تیل کی مقررہ حد ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل یومیہ ہو کر بلند ترین پیداواری سطح پر پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر 14ستمبر کو ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاجو باعث تشویش ہے۔ امین ناصر نے کہا کہ ایسے دہشت گرد حملوں کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر کوئی ٹھوس اقدام نہ اٹھایا گیا تو اس سے حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی ہو سکتی ہے۔نھوں نے کہا کہ اس سلسلے میں عالمی عدم توجہ کے باعث دنیا بھرمیں توانائی کی تنصیبات کے لیے خطرے کاامکانات بڑھ گئے ہیں۔