تہران ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی) ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کا سخت مخالف ہے۔ وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ رہبرانقلاب اسلامی نے برسوں قبل یہ فتوی صادر کردیا تھا کہ ایٹمی ہتھیار بنانا اور رکھنا حرام اور اسلامی اصولوں کے منافی ہے۔ اسی لئے ایران میں ایٹمی ہتھیار بنانا اور اس کو رکھنا منع ہے۔