اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اے پی پی)برطانوی شہزادہ ولیم اوران کی اہلیہ کیٹ میڈلٹن پیرکوپاکستان کے5 روزہ دورے پراسلام آباد پہنچیں گے، 2006ءکے بعدبرطانوی شاہی خاندان کے کسی بھی فردکایہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ برطانوی شاہی جوڑا نور خان ایئربیس پر پہنچے گا جہاں ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا جائے گا۔ وفاقی وزرائ،دفتر خارجہ کے حکام اور برطانوی ہائی کمیشن کے حکام شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے۔ نور خان ایئربیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔