بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ (آج) شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل

پونے ۔ 09 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) جمعرات سے 14 اکتوبر تک پونے میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پروٹیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 203 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ جنوبی افریقہ کی قیادت کے فرائض فاف ڈوپلیسی انجام دیں گے۔ اس سے قبل بھارت اور پروٹیز ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے 14 اکتوبر تک پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 19 سے 23 اکتوبر تک رانچی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد جنوبی افریقن ٹیم واپس وطن لوٹ جائے گی اور آئندہ سال مارچ میں بھارت کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلے گی۔